احتساب بیورواپنےافسران کا احتساب کرنےکیلئےتیار

2 Jan, 2018 | 06:10 PM

احتساب بیورو اپنے افسران کا احتساب کرنے کیلئے تیار، رینجل بیوروز سمیت افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ تمام رپورٹس پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ترجمان نیب کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی ہدایت پر تمام ریجنل بیوروز کی سال 2017 کی کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ گریڈنگ نظام بیوروز کی خامیوں کے علاوہ نا اہل، بد عنوان اور غیر ذمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 انٹرنل آڈٹ قوانین کے مطابق تمام اہلکاروں کو جواب دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ چیئرمین احتساب بیورو نے چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو ہدایات جاری کر تے مارچ کے مہینے تک تمام رپورٹس پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

مزیدخبریں