(سٹٰی 42): لاہوریوں کیلئے بری خبر، فنڈز کی قلت کے باعث لاہور شہر کے 4 میگا پراجیکٹ ڈراپ کردیئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری نے ایل ڈی کی سمری مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شہر کے پانچ میگا پراجیکٹ کیلئے اضافی بجٹ کی سمری محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کی گئی تھی جس پر صوبائی محکمہ ترقیاتی بورڈ نے 5 ارب کا بجٹ مختلف پراجیکٹ سے منتقل کرنے کا پرپوزل ایوان وزیراعلیٰ کو بھیجا تھا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری نے جواب دیتے ہوئے شہر کے 4 پراجیکٹ ڈراپ کرنے کا حکم دے دیا، صرف شوکت خانم فلائی اوور پراجیکٹ کیلئے ایک ارب کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔
جن پراجیکٹ کو ڈراپ کرنے کیا گیا ان میں بیدیاں تا ہڈیارہ روڈ لاہور تا لنک روڈ کی بحالی، خیابان روڈ کی تعمیر اور رنگ روڈ کو کینال سے ملانے کے منصوبے شامل ہیں۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں