ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے مدرسے کیلئے پنجاب یونیورسٹی سے 2 کنال اراضی مانگ لی

حکومت نے مدرسے کیلئے پنجاب یونیورسٹی سے 2 کنال اراضی مانگ لی
کیپشن: City42 - Punjab Univeristy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) چوبرجی میں مدرسے کی جگہ اورنج ٹرین کیلئے حاصل کرلی گئی۔ پنجاب حکومت نے مدرسے کو متبادل جگہ فراہم کرنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی کو اولڈ کیمپس کی 2 کنال اراضی فوری حوالے کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلاقے چوبرجی میں اورنج ٹرین روٹ کی تعمیر کیلئے پنجاب حکومت نے ایک مدرسے کی زمین حاصل کرلی۔ اب اس کے بدلے میں پنجاب یونیورسٹی سے دوکنال قیمتی اراضی مانگ لی ہے۔وزیرا علی کے مشیر خواجہ حسان نے پنجاب یونیورسٹی کے وی سی ظفرمعین سمیت انتظامیہ سے سی ایم ہاوس 90 شاہراہ قائد اعظم میں مزاکرات کیے۔ خواجہ حسان نے اصرار کیا کہ یونیورسٹی کی دو کنال جگہ مذہبی تنظیم کو فوری فراہم کی جائے، پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے اولڈکیمپس کی دو کنال اراضی دینے سے انکار کردیا۔

یونیورسٹی وفد کے ایک رکن افسر کا کہنا ہے کہ حکومت کو آفر دی گئی کہ وہ پی آئی اے پلینیٹیرم کے ساتھ یونیورسٹی کی جگہ مدرسہ کو دیدی جائےلیکن حکومت چاہتی ہے کہ یونیورسٹی مدرسہ بھی تعمیر کروا کر دے۔