رانا ثناءاللہ سے استعفیٰ لینے کیلئے دینی جماعتیں پھر سرگرم، بڑااعلان کردیا

2 Jan, 2018 | 02:06 PM

(قذافی بٹ ): صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ک سے استعفیٰ لینےکیلئےدینی جماعتیں ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئیں۔ سنی تحریک، تحریک مستقیم اور تحریک لبیک نے احتجاجی پروگراموں کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دینی جماعتوں نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے استعفے کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، سنی تحریک، تحریک صراط مستقیم اور تحریک لبیک نے احتجاجی پروگراموں کو حتمی شکل دے دی۔ تحریک صراط مستقیم نے 4 جنوری کو احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے داتا دربار سے اسمبلی ہال تک ختم نبوت ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک لبیک 4 جنوری کو اسلام آباد میں پاور شو کرے گی جبکہ سنی تحریک 5 جنوری کو اسلام آباد سے کراچی تک ٹرین مارچ کرے گی۔

لاہور ریلوے اسٹیشن پر جلسہ بھی کیا جائے گا۔ 6 جنوری کو متحدہ علماء بھی لاہور اسمبلی ہال کے سامنے احتجاج کرے گی۔

مزیدخبریں