شہباز شریف سعودی عرب سے واپس لاہور پہنچ گئے

2 Jan, 2018 | 12:41 PM

(نبیل ملک): وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سعودی عرب کا 7 روزہ دورہ مکمل کر کے سعودی حکومت کے خصوصی طیارے کے ذریعے  لاہور  واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد نواز شریف  سعودی حکومت کے خصوصی طیارے ایچ زیڈ ایم ایف فور کے ذریعے سعودی عرب سے واپس لاہور پہنچ گئے ہیں،ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید سمیت پرسنل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی پنجاب امداد اللہ بوسال، کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سُنبل سمیت دیگر افسران نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نےسعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگراعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ شہباز شریف نے اپنے 6 روزہ دورے کے دوران عمرہ بھی ادا کیا اور ملکی سلامتی وترقی کیلئے خصوصی دعا کی۔انہوں نے وہاں اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف سے بھی الگ ملاقات کی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اچانک خصوصی طیارے کے ذریعے 27 دسمبر کو سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے ،وزیراعلیٰ پنجاب کے اچانک دورے کے حوالے سے ملک میں بہت سی باتیں زیر بحث رہیں کہ  شہبا ز شریف کا یہ دورہ حکومت بچائو  مہم کا ایک حصہ بھی ہوسکتاہے ۔

مزیدخبریں