مال روڈ انڈر پاس کے قریب7 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

2 Jan, 2018 | 12:12 PM

(سٹی42): مال روڈ انڈر پاس کے قریب سات تیز رفتار  گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ انڈر پاس کے قریب سات تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،گاڑیوں کے خطرناک تصادم کے باوجود  خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کئی گاڑیوںکو جزوی نقصان پہنچا،  گاڑیوں کے ٹکرانے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، حادثے کی اطلاع ملنے پر ٹریفک وارڈنز اور ڈولفن فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئےور متاثرہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کردی۔

مزیدخبریں