شہریوں کیلئے بری خبر، آج لاہور کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہے گی

2 Jan, 2018 | 11:40 AM

(سٹی 42): اورنج لائن اور دیگر تعمیراتی کاموں کے باعث18 گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل کردی گئی ہے جس کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہوگئی ہے جو دوپہر 2 بجے تک بحال کر دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن اور دیگر تعمیراتی کاموں کی وجہ سے سے لاہور کے بیشتر علاقوں میں آج دوپہر دو بجے تک بجلی بند رہے گی، جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے کہ ان میں جوہر ٹاؤن کے بلاک، رائیونڈ روڈ، جوڈیشل کالونی، نیاز بیگ، کینال پارک، میٹرو، کٹاربند، اقسام ڈسپوزل، فرانزک لیب،انڈسٹریل اور شبیر ٹاؤن میں شامل ہے۔ترقیاتی کاموں کے باعث وی باٹا پور، فتح گڑھ، ریواز گارڈن، میکلورڈ روڈ، قرطبہ، موچی گیٹ اور شالامار گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی منقطع کردی گئی ہے،  جس کے باعث رام پورہ، مناواں، عمر خان روڈ، مسکین پورہ، لال پل، میاں کالونی، نبی پورہ، کینال بینک، شالامار اسکیم، اولڈ انارکلی، نابا روڈ،ہال روڈ، کچا ہال روڈ، مال روڈ، ہاسپٹل روڈ، ایبک روڈ، بینک اسکوائر، سینٹرل ٹی اینڈ ٹی بلڈنگ، پٹیالہ گراونڈ، سپریم کورٹ، جی پی او، اے جی آفس، ٹیلی کام، موچی گیٹ، سرکلر روڈ، بل روڈ، سرکل روڈ ریلوے روڈ اور واپڈا کالونی کو بجلی کی سپلائی دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی۔

لیسکو حکام کے مطابق ترقیاتی کاموں کی مد میں شام 6 بجے تک واپڈا ٹاؤن گرڈ اسٹیشن اور ایل ڈی اے گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی منقطع رہے گی۔ جس کے باعث کوکا کولا فیڈر سے ڈیفنس روڈ، علی رضا آباد 2 فیڈر سے گرین ایوینیو، ڈی ایچ اے رہبر، دوبئی ٹاون فیڈر سے شیر شاہ کالونی، صدر ٹاؤن، گلشن پارک، ملت فیڈر سے انڈیپینڈنٹ، کلاس فیڈر سے لاہور ایوینیو، بھلی والی کھوہ، ڈیفنس روڈ جبکہ کامسیٹ فیڈر سے کامسیٹ یونیورسٹی کو بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں