وزیر اعلیٰ پنجاب کی لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

2 Jan, 2018 | 11:01 AM

(عمر اسلم ): وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لاہور پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیدار ان صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور  حکومت میڈیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔

پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران میں صدر اعظم چودھری، سینئر نائب صدر مجتبیٰ باجوہ، نائب صدر شکیل سعید، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز، خزانچی احسان شوکت اور گورننگ باڈی کے ممبران شامل ہیں۔

مزیدخبریں