گڑھی شاہو میں پولیس اہلکار کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد، ویڈیو بھی سامنے آگئی

2 Jan, 2018 | 10:28 AM

Read more!

(عرفان ملک): وردی بدلی زمانہ بدلہ مگر پولیس کے کالے کرتوت نہ بدلے، گڑھی شاہو  میں پولیس  اہلکار کے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ہم غریبوں کو انصاف کون دلائے گا؟ متاثرہ رکشہ ڈرائیورعارف کی دہائی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی غنڈہ گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،  گڑہی شاہو  میں پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ اسی دوران رکشہ کو اوور ٹیک کرنے پر روکا اور ڈرائیور کو تھپڑ رسید کرنے شروع کر دئیے۔ اسی دوران مقامی افراد نے پولیس اہلکاروں کو روکنا شروع کر دیا جبکہ کچھ شہریوں نے موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کی موبائل فوٹیج بنانا شروع کر دی جس پر اہلکاروں نے ان لوگوں کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ پولیس اہلکاروں کے بھاگنے کی کوشش پر شہریوں کی پولیس اہلکاروں کو پکڑنے کی ویڈیو بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں