ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز رفتارٹرالراور موٹرسائیکل کی ٹکر،نوجوان شدید زخمی 

تیز رفتارٹرالراور موٹرسائیکل کی ٹکر،نوجوان شدید زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ابراہیم قریشی :مادر ملت روڈ، ٹریفک حادثہ ٹرالی و موٹرسائیکل میں تصادم ہوا حادثہ میں 22 سالہ موٹرسائیکل سوار سیدھا ٹرالے میں جالگا جس کے سبب موٹرسائیکل سوار کو سنگین ہیڈ انجری کا سامنا کرنا پڑا
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ٹرالے والے نے تیز رفتاری میں موڑ کاٹا تھااچانک ٹرالا سامنے آنے پر موٹرسائیکل سوار بریک نہ لگا سکا،موٹرسائیکل سوار و ٹرالے میں تصادم کی آواز دور تک سنی گئی جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن  مزید علاج کے لیے جنرل ہسپتل منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے کہنا تھا کہ مزید چارہ گوئی کے لیے ٹرالا ڈرائیور کو پکڑ کر  حراست میں لے لیا گیا ہے