ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ بازی کو روکنے پر ناکامی ؛ اسلام آباد پولیس انسپکٹر دھمکیوں پر اترآیا

پتنگ بازی کو روکنے پر ناکامی ؛ اسلام آباد پولیس انسپکٹر دھمکیوں پر اترآیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :اسلام آباد پولیس کے ایک انسپکٹر  نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر مسجد کے لاؤڈ سپیکر پر پتنگ باز کا گھر گرانے اور اسکو سرعام جوتے مار نے کا اعلان کردیا

ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اسلام آباد پولیس  نے انوکھا   کارنامہ سرانجام دے دیا تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ  کی جانب سے علاقے کی مسجد کے لاؤڈاسپیکر پر خاص اعلان کیا گیا ہے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہ ہوچکی ہے ۔ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر پتنگ باز کو سرعام جوتے مارنے کا اعلان بھی کیا گیا۔اشفاق وڑائچ کا والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ ایس ایچ او سیکرٹریٹ بول رہا ہوں ، اپنے اپنے بچوں کو منع کردیں کہ کوئی بھی پتنگ بازی نہیں کرے گا، یہ خونی کھیل ہے جس سے کسی کی بھی جان ضائع ہوسکتی ہے ‘۔ایس ایچ او نے والدین سے مزید کہا کہ ’ یہ کان کھول کر سن لیں اور اپنے اپنے بچوں کو منع کردیں ۔انہوں نے کہا کہ ’ اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے ’’ باپ ‘‘ پر پرچہ دوں گا اور روڈ کے درمیان اس کو جوتے ماروں گا  اور اس کا گھر بھی ڈی مولش ( مسمار ) کروں گا ‘۔