راؤ دلشاد: وزیر اعظم شہباز شریف سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ پہنچ گئے ،
وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوئی ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ موجود تھے،اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری ودیگر اراکین قومی اسمبلی بھی ملاقات میں موجود تھے،وزیراعظم نے ڈپٹی سپیکر کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی ،
ملاقات میں ملکی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم نے کہا عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا اعتماد خوش آئند ہے ، عوامی فلاح و بہبود کیلئےوفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں ،