روزینہ علی : محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہےتاہم گلگت بلتستان اورکشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کےعلاوہ چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دھندپڑ نے کی توقع ہے ۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11،قلات منفی 07،گوپس ،زیارت،کالام منفی 06، بگروٹ منفی 05، ہنزہ ،کوئٹہ منفی 04 ، پاراچناراورا استور میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
پیر کے روزموسم کی صورتحال:
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تا ہم شام/ رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، کو ہستان، بٹگرام، کرم اور باجوڑمیں مطلع ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پرہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے ۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدیدسرد رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم لاہور، قصور، اوکاڑہ ، ننکا نہ صا حب، شیخو پورہ، سیالکوٹ،نارووال، گجرات،گوجرانوالہ اور حا فظ آباد میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑ نے کی توقع ہے ۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلات ، مستونگ، قلعہ عبدا للہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے اس دوران نوشکی ، چاغی، گودار، تربت اور پنجگور میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے ۔ تاہم شام /رات میں چند مقامات پرہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔