لاپتہ نوجوان زخمی حالت میں مل گیا ،اقدام قتل کا مقدمہ درج 

2 Feb, 2025 | 07:55 PM

اسرار خان :ہڈیارہ، پڈھانہ گاؤں قبرستان سے 15 سالہ لڑکا زخمی حالت میں ملا

 پولیس کی مطابق مضروب کی شناخت حسن افضل کے نام سے ہوئی، پڈھانہ گاؤں کا رہائشی ہے،نامعلوم ملزمان نے مضروب کے گلے پر تیز دھار آلے سے وار کیا،شدید زخمی کرنے کے بعد ملزمان لڑکے کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار ،ہے ،متاثرہ لڑکا گزشتہ روز لاپتہ ہوا، آج صبح 10 بجے زخمی حالت میں ملا، مضروب ہسپتال منتقل کیا گیا، چچا محمد عرفان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا،
مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت ملزموں کے خلاف درج کیا گیا،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں