سٹی 42: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے زیر اہتمام ویمن ایمپاورمنٹ (Women Empowerment)اور مینٹور شپ (Mentorship)سیشن کا آغاز ہو گیا،
وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے صدارت کی۔ انہوں ن نے تعلیمی اور تحقیق میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی رہنمائی کو فروغ دینے میں مینٹورشپ پروگرام کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے پاکستان میں اعلی تعلیم کو اپ گریڈ کرنے میں نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن ، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے کلیدی کردار کی بھی تعریف کی ۔
ویمن ایمپاورمنٹ اور مینٹور شپ پروگرام کو تعلیمی وتحقیق میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ماڈل ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں پانچ جامع ماڈیول شامل ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر نے "اعلی تعلیم میں رہنمائی" پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ویمن ایمپاورمنٹ اور مینٹور شپ پروگرام ماڈیول 1 پر سرپرستی فراہم کی ۔ انہوں نے شرکاء کو اعلی تعلیم میں سرپرستی کی اہمیت اور کیریئر کی ترقی کے حوالے سے آگاہ کیا ، ڈاکٹر تسکین زہرہ نے ویمن ایمپاورمنٹ اور مینٹور شپ پروگرام کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ویمن ایمپاورمنٹ اور مینٹور شپ پروگرام کے ماڈیولز پر شرکاء کورہنمائی فراہم کی گئی، کہ تعلیمی اور تحقیق میں ان کی مستقبل کی ترقی کے لیے کار آمد ثابت ہو گی۔جس کا بنیادی مقصد خواتین کو ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر بااختیار بنانا اور اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے۔
اجلاس میں ڈینز ، مینٹورشپ پروگرام کمیٹی کے ممبران اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ویمن ایمپاورمنٹ اور مینٹور شپ سیشن میں داخلہ لینے والے مینٹیز (Mentees)جن میں پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر ، پروفیسر ڈاکٹر عالیہ زاہد ، پروفیسر ڈاکٹر شمیلا اجاز منیر ، پروفیسر ڈاکٹر لبنی امیر ، پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ ، پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ لطیف ، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ راشد ، پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ اسحاق ، پروفیسر ڈاکٹر اسماء قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر نور الائین وحید ، ڈاکٹر رمیز کلیم ، ڈاکٹر تسکین ظہرہ ، ڈاکٹر فائزہ ابرار سمیت دیگر فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی۔