ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بینک ملازم نے سستی گاڑی کے خواب دکھا کرشہری کو لوٹ لیا 

 بینک ملازم نے سستی گاڑی کے خواب دکھا کرشہری کو لوٹ لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:   سستی گاڑی دلوانے کا وعدہ  کرکے بینک ملازم نے ایجنٹ کیساتھ مل کر کسٹمر کو لوٹ لیا
نجی بینک کے ملازم میاں عقیل نے بینک کسٹمر زاہد رفیق کو سستی گاڑی دلوانے کا وعدہ کیا،ملزم نے گاڑی کیلئے شہری سے 30 لاکھ وصول کئے ،بنک ایجنٹ میاں احسن سے رابطہ کروایا،فراڈیے  پیسے بٹورنے کے بعد منظر سے غائب ہو گئے،پولیس کے مطابق متاثرہ شہری نے بینک رابطہ کیا تو پتہ چلا ملزم نوکری چھوڑ چکے ہیں ۔

پولیس نے امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کر لیا تاہم ایک ماہ بعد بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکے،متاثرہ شہری  نے  پولیس افسران سے ملزم گرفتار کرنے اور پیسے برآمد کروانے کی اپیل کی ہے