ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل

پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کردیا ہے، ملائیشیا میں اس وقت 384 پاکستانی قید ہیں۔

 ذرائع کے مطابق چند ہفتوں میں معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط  کئے جانے کا امکان ہے۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط وزیرخارجہ اورنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ ملائیشیا کے دوران متوقع ہیں، معاہدے کے بعد پاکستانی قیدی اپنی سزائیں پاکستان میں کاٹ سکیں گے۔