ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عون چوہدری سے ملاقات عاطف خان کے گلے پڑ گئی، علی امین گنڈاپور کے طعنے

عون چوہدری سے ملاقات عاطف خان کے گلے پڑ گئی، علی امین گنڈاپور کے طعنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں مزید اضافہ ہوگیا ،عون چوہدری سے ملاقات پر  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے عاطف خان کو طعنے دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

 پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سابق گورنر شاہ فرمان نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان اور عون چوہدری کی ملاقات کی تصیور شئیر کی، جس پر عاطف خان نے انہیں کھری کھری سنائیں۔

 وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے طعنہ زنی کرتے ہوئے واٹس ایپ گروپ میں کہا کہ ’میں تو چیف ایگزیکٹو کے طور پر مجبوری میں سرکاری لوگوں سے ملتا تھا ۔

 پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بشریٰ بی بی کے عدت کیس کے گواہ سے ملاقات پر سوالات اٹھائے اور پارٹی سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

 عاطف خان کی اس ملاقات نے گروپ میں مزید مسائل پیدا کر دیے ہیں اور پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پی ٹی آئی کے لیے مشکلات کا سبب بن گئی ہے۔