ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بری خبر

سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بری خبر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:لیسکو نےسولرسسٹم میں استعمال ہونیوالےبائی ڈائریکشنل میٹرزکی قیمت میں100فیصداضافہ کر دیا۔

 ذرائع کے مطابق بائی ڈائریکشنل میٹر کی قیمت 33 ہزار سے بڑھ کر 65 ہزار روپے تک جا پہنچی،لیسکونےصارفین کوبائی ڈائریکشنل میٹر کیلئے65 ہزارروپےکےڈیمانڈنوٹسزکااجراءشروع کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بعض دفاترمیں صارفین کو75ہزارروپےکاڈیمانڈنوٹس بھی دیا جارہاہے، لیسکونےنومبرمیں صارفین کو این او سی جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔این او سی سے قبل لیسکو صارفین کو 33 ہزار روپے کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کرتی تھی۔
لیسکو میں 33 ہزار میں بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کا ڈیمانڈ نوٹس ملتا تھا،جنوری میں صارفین کو 65 ہزار روپے میں اے ایم آئی میٹرز کا ڈیمانڈ نوٹس دیا گیا۔صارفین کو سٹور چارجز کیساتھ ساتھ انسٹالیشن چارجز بھی جمع کروانا ہوتے ہیں۔