چین کا WTO میں امریکا کی شکایت درج کرانے کا اعلان

2 Feb, 2025 | 12:10 PM

ویب ڈیسک: امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے پر چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شکایت درج کرانے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اپنے حقوق کا دفاع کرنے کے لیے جوابی اقدامات کریں گے۔

چینی وزارت تجارت نے کہا کہ ٹیرف کا نفاذ عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔چین کا کہنا ہے کہ ٹیرف کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شکایت درج کرائیں گے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ٹیرف تعمیری نہیں ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کیے تھے۔

دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تینوں ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کردیے ہیں۔ 

مزیدخبریں