سعید احمد:پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی،ریفنڈپالیسی ’’رابطہ‘‘ایپ کےذریعےخریدگئےٹکٹوں پربھی لاگوہوگی۔
مسافرٹرین روانگی سے48گھنٹےقبل تک90فیصدرقم واپس لےسکیں گے،ٹرین روانگی سے24سے48 گھنٹےقبل تک 80فیصدرقم واپس کی جائےگی۔
روانگی سے 24گھنٹےکےاندر70فیصد رقم واپس کی جائے گی۔ٹرین کی روانگی کےبعد2گھنٹوں کےاندر50فیصدریفنڈدیاجائےگا۔اگر ٹرین 6 گھنٹے یا اس سے زیادہ لیٹ ہو تو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔
پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) سےخریدےگئےٹکٹوں کی واپسی صرف ان ہی کاؤنٹرزپرہوگی۔ریفنڈ لینے کے لیے مسافروں کو اصل ٹکٹ اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا ہوگی۔آن لائن ٹکٹوں کا ٹرین کی روانگی کے بعد کوئی ریفنڈ نہیں دیا جائے گا۔
پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی
2 Feb, 2025 | 12:08 PM