جلوپارک میں شیر پنجرے سے باہر نکل آیا، شہریوں میں افراتفری

2 Feb, 2025 | 11:50 AM

عابد چوہدری: جلو پارک میں شیر پنجرے سے باہر نکل آیا جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 شیر کے پنجرے کی حفاظتی باڑ ٹوٹنے کی وجہ سے شیر باہر نکلا اور پارک میں آ آزاد ہوگیا۔ریسکیو 1122 اور وائلڈ لائف سٹاف فوراً موقع پر پہنچے اور شیر کو قابو کر لیا۔

پولیس کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی غفلت کے باعث شیر پنجرے سے باہر نکلا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور شیر کو جلد ہی قابو کر لیا گیا۔

 شیر کو دوبارہ پنجرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


 

مزیدخبریں