راجہ وقار : جہلم میں ٹک ٹاک بنانے پر بھائیوں نے طیش میں آکر اپنی 20سالہ بہن کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کےنواحی چوٹالہ کے حدود میں گاؤں ڈھوک کوریاں میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بھائیوں نےٹک ٹاک بنانےپربہن کوگولیاں مارکرقتل کردیا۔ لڑکی کوقتل کرنےکےبعداہلخانہ نےواقعےکوخودکشی کارنگ دینےکی کوشش کی ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جہلم پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے،لڑکی کے جسم پر گولی لگنے کے علاوہ بھی تشدد کے نشان موجود ہیں۔