فاران یامین: لاہور میں بند روڈ پر نیازی اڈا کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا اور ٹریکٹر ٹرالی کو بھی نقصان پہنچا۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور کو نیند آ گئی، جس کی وجہ سے وہ اپنی گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور ٹریکٹر ٹرالی روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے باعث روڈ کی ایک سائیڈ بند ہو گئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
ٹریفک پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور حادثے کو رفع کرنے کی کوشش کی، تاہم حادثے کے باعث بند روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی تھی۔