یکم اور دو فروری کی درمیانی شب لاہور پر دھند کی یلغار ہو گئی، رات ڈھلنے کے ساتھ دھند میں اضافہ ہوتا گیا اور نصف شب کے بعد سڑکوں، گلیوں میں ہر طرف غیر معمولی دبیز دھند کی چار پھیل چکی تھی جو صبح تک برقرار رہی۔
لاہور کے ساتھ پنجاب کے میدانی علاقے بھی آج دو فروری کے ابتدائی چھ گھنٹوں سے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ آج صبح دیر تک دھند رہنے کا امکان ہے۔
یکم اور دو فروری کی درمیانی رات اچانک دھند بڑھنے کے نتیجہ میں لاہور ائیر پورٹ پر فلائتس کا شیدول بری طرح متاثر ہوا ہے اور موٹر وے کو بھی تریفک کے لئے بند کر دیا گیا تاہم لاہور ملتان جی ٹی روڈ اور لاہور راولپنڈی جی ٹی روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتا رہا۔ جس کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
موٹر وے حکام کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔