ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مارٹن لوتھر کنگ کے قتل کے حقائق ڈی کلاسیفائی؛ فیملی نے پہلے ری ویو کا مطالبہ کر دیا

Doctor Marten Luther King, City42, Donald Trump, Declassification of the Top secret documents,
کیپشن: انسانی حقوق کے علمبردار ڈاکتر مارٹن لوتھر کنگ جونئیر کی سب سے چھوٹی بیٹی برینس کنگ نے اپنے والد کے قتل کے حقائق کے متعلق سرکاری دستاویزات کو ڈی کلاسیفائی کرنے کے صدارتی حکمنامے کا خیر مقدم کیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سارے معاملہ کو ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ کے عدم تشدد کے فلسفہ کی روشنی مین لے کر آگے چلنا ہے۔ برینس کنگ کی یہ فائل فوٹو گوگل سے سرچ کی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ کی فیملی نے ان کے قتل سے متعلق فائلوں کا جائزہ لینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ڈاکٹر  مارٹن لوتھر کنگ جونئیر کا خاندان چاہتا ہے کہ مارٹن لوتھر کنگ کے قتل سے متعلق ریکارڈز کو منظر عام پر لانے سے پہلے ان کا جائزہ لیاجائے۔چھپن سال پہلے امریکہ میں انسانی حقوق اور سیاہ فام امریکیوں کے حقوق کے رہنما ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ کو ایک اجتماع مین خطاب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ مارٹن لوتھر کنگ کے اہل خانہ کا یہ بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شہری حقوق کے آئیکن صدر جان ایف کینیڈی اور سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق ریکارڈ کو  ڈی کلاسیفائی کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کے بعد آیا ہے۔ 

"ہمارے لیے، ہمارے والد کا قتل ایک گہرا ذاتی خاندانی نقصان ہے جو ہم نے گزشتہ 56 سالوں میں برداشت کیا ہے،" خاندان نے ڈاکٹر مارٹن لوتھر  کنگ کی بیٹی، برنیس کنگ کی طرف سے شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کہا۔ "ہمیں امید ہے کہ فائلوں کی عوامی ریلیز سے قبل بطور فیملی جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔" خاندان نے یہ بھی نوٹ کیا کہ وہ مزید معلومات کا انتظار کرتے ہوئے انٹرویو نہیں دے رہے ہیں۔

قوم نے مارٹن لوتھر کنگ جونیئر  ڈے منایا  جو اس سال ٹرمپ کے افتتاح کے دن اسی پیر کو آیا۔ کنگ کے چار بچوں میں سب سے چھوٹی بیٹی برنیس کنگ نے امریکی نیوز آؤٹ لیٹ ایم ایس این بی سی MSNBC کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر اور ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ کے قومی دن کا ایک ہی روز آنا ان کے  والد کی میراث کو یاد کرنے کا  ایک خاص موقع بن گیا۔

"یہ حیرت انگیز ہے کہ یہ  (ان کے قتل کے متعلق سرکاری دستاویزات کو ڈی کلاسیفائی کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر) اور ڈٓکٹڑ مارٹن لوتھر کنگ کا قومی دن ایک ہی روز آ گئے۔   یہ ہمیں ڈاکٹر کنگ کی یاد دلاتا ہے،" برینس کنگ  جو 1968 میں اپنے والد کے قتل کے وقت پانچ سال کی تھیں، انہوں نے کہا،  'اب جب ہم آگے بڑھ رہے ہیں، تو ہمیں (حقائق کو کھولنے کے)  اس کام کو ڈاکٹر کنگ کی سپرٹ کے مطابق آگے بڑھانا ہو گا۔'

برینس کنگ نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ ان اقدار پر ثابت قدم رہیں جو ان کے والد کی جدوجہد سے تعلق رکھتی ہیں، خاص طور پر عدم تشدد۔ "ہمیں حکمت عملی بنانا ہے۔ ہم حکمت عملی سے محروم رہے ہیں۔ ہم ڈاکٹر  کنگ صاحب کی سپرٹ کو یاد کر رہے ہیں۔ " اس نے کہا. "ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ کی سپرٹ عدم تشدد ہے۔ اور عدم تشدد صرف ایک پوسچر نہیں ہے، یہ ایک ذہنیت ہے. یہ سوچنے، بولنے، عمل کرنے اور مشغولیت کا ایک محبت پر مبنی طریقہ ہے جو ذاتی، ثقافتی اور سماجی تبدیلی کی طرف لے جاتا ہے۔"

اس سال صرف تیسری بار مارٹن لوتھر کنگ جونیئر  کا حوالہ کسی صدر کے حلف کے وقت سامنے آیا۔  پہلا 1997 میں صدر بل کلنٹن کے دوسرے دور میںیہ دن صدارتی افتتاح کے ساتھ موافق تھا،  اور دوسرا 2013 میں صدر براک اوباما کے دوسرے دور کے دوران۔ صدر اوباما نے اپنے عہدے کا حلف ایک بائبل پر لیا جو کبھی ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ کی تھی۔