ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رفح کراسنگ کھلتے ہی غزہ سے پچاس مریض مصر منتقل ہو گئے

Hostages deal, Gaza ceasefire, Rafah Crossing, Israel Hamas conflict, city42
کیپشن: اسرائیل نے یرغمالیوں کے چوتھے گروپ کو حماس کی قید سے رہائی ملنے کے بعد مصر اور غزہ کے درمیان آمد و رفت کا واحد زمینی راستہ رفح کراسنگ کھول دیا ہے۔ اب اس راستے پر یورپی یونین کے مونیٹرنگ گروپ کو متعین کیا گیا ہے جو بنیادی طور پر ہتھیاروں اور دہشتگردوں کی نقل و حمل پر نظر رکھیں گے، مریضوں کے مصر مین داخلہ کی اجازت بھی وہی دیں گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  50 فلسطینی مریض ہفتے کے روز رفح کراسنگ سے مصر گئے، کیونکہ اسرائیل کے حماس کے ساتھ جنگ ​​بندی کے معاہدے کے تحت مصر اور غزہ کے درمیان کلیدی گیٹ وے دوبارہ کھل گیا ہے۔

مصر کے سرکاری چینل القاہرہ نیوز نے پہلے نکالے جانے  والے کچھ مریضوں کی فوٹیج دکھائی ہے جن میں قوت مدافعت کی بیماری میں مبتلا ایک بچہ بھی شامل ہے۔

غزہ کے ہسپتالوں کے ڈائریکٹر محمد ذقوت نے کہا، "میڈیکل فائلوں میں سے، 50 کو مصر نے منظور کیا تھا۔ ہمیں امید ہے کہ اس تعداد میں اضافہ ہو گا۔"

"ہمارے پاس  6,000 کیسز منتقل ہونے کے لیے تیار ہیں، اور 12,000 سے زیادہ ایسے کیسز ہیں جنہیں براہ راست علاج کی ضرورت ہے۔"

رفح کراسنگ مئی میں اسرائیل کے  قبضے سے پہلے ہی بند کر دی گئی تھی۔

مصر کے ساتھ کراسنگ فلسطینی  میں داخلے کے اہم راستوں میں سے ایک تھی۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کالس نے جمعہ کو کہا کہ 27 رکنی بلاک نے رفح کراسنگ پر "فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی درخواست پر" ایک مانیٹرنگ مشن تعینات کیا ہے۔

کاجا کالس نے سوشل پلیٹ فارم X پر لکھا، "یہ (مانیٹرنگ  مشن) فلسطینی سرحدی اہلکاروں کی مدد کرے گا اور غزہ سے باہر لوگوں کی منتقلی کی اجازت دے گا، ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کی ضرورت ہے۔"

رفح کراسنگ گیٹ وے کو دوبارہ کھولنے کا عمل اس وقت ہوا جب اسرائیل اور حماس نے 19 جنوری سے نافذ  یرغمالیوں کی ڈِیل کے تحت ہفتے کے روز  اسرائیل کے یرغمالی قیدیوں کے چوتھے گروپ کو رہا کیا۔

حماس نے ہفتے کے روز غزہ میں تین اسرائیلی یرغمالیوں کو 484 دن قید رکھنے کے بعد رہا کیا اور اسرائیل نے اپنی جیلوں میں مختلف جرائم میں سزا کاٹ رہے  180 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو تین یرغمالیوں کے بدلے رہا کیا۔

اسرائیل نے یرغمالیوں کے چوتھے گروپ کو حماس کی قید سے رہائی ملنے کے بعد مصر اور غزہ کے درمیان آمد و  رفت کا واحد زمینی راستہ رفح کراسنگ کھول دیا ہے۔ اب اس راستے پر یورپی یونین کے مونیٹرنگ گروپ کو متعین کیا گیا ہے جو  بنیادی طور پر ہتھیاروں اور دہشتگردوں کی نقل و حمل پر نظر رکھیں گے، مریضوں کے مصر مین داخلہ کی اجازت بھی وہی دیں گے۔