شہید بی بی کے بھائی بموں سے نہیں ڈرتے؛ بلاول بھٹو کی بلوچستان میں حملوں کی شدید مذمت

2 Feb, 2024 | 11:37 PM

سٹی42: پاکستان  پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے قلات اور کیچ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر اور امیدوار کے گھر پر بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو شہید کے جیالے اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بہادر بھائی بم حملوں سے نہیں ڈرتے۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے قلات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر بم کےحملہ مین زخمی ہونےوالے تین کارکنوں  کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں  نے کہا کہ  بلوچستان کی ترقی اور عوام کو سیاسی 'سماجی اور معاشی انصاف  دلوانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 
 بلاول بھٹو  نے نگراں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ قلات میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر بم حملے اور کیچ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میر عبدالرؤف  کے گھر پر بم حملوں میں ملوث مجرموں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

چئیرمین بلاول بھٹو نے بلوچستان میں تربت کے علاقہ مند مین آزاد امیدوار میر عبدالحکیم پر فائرنگ اور  خاران میں سابق وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کے گھر پر بم کے حملہ کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ہمیں بموں سے ڈرانا چاہتے ہیں۔ ہم ان کا میدان مین مقابلہ کریں گے۔ دہشتگرد عوام کے دشمن ہیں اور وہ سیاسی عمل سے خاؤف ہیں کیونکہ وہ جانتے ہین کہ 8 فروری کا الیکشن عوام کے لئے خوشحالی اور امن کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے لئے جگہ مزید تنگ ہو جائے گی۔

مزیدخبریں