محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال کا 80 سال پرانا بلاک، 80 دن میں نیا کھڑا کر دیا

2 Feb, 2024 | 09:55 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نےراولپنڈی میں ہولی فیملی ہسپتال کے پرانے بلاک کی بحالی کا پیچیدہ کام  صرف 80 دنوں میں مکمل کروا دیا۔

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں 80 سال پرانے بلاک کو از سر نو  تعمیر کیاگیا ہے۔ محسن نقوی نے بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کی او پی ڈی کی ریکارڈ مدت میں اپ گریڈیشن مکمل  کروا کر آج اس کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے او پی ڈی کا دورہ  کر کے وہاں فراہم کی جا رہی سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا۔    محسن نقوی نے اس موقع پر بتایا کہ بی بی ایچ کی او پی ڈی میں روزانہ تین ہزار مریضوں آتے ہیں جن کو صحت عامہ کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔

  محسن نقوی نے کاہ کہ او پی ڈی کی ری ویمپنگ 180 ملین روپے کی لاگت سے اڑھائی ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوئی ہے۔ بی بی ایچ میں راولپنڈی ڈویژن کی واحد نفسیاتی مریضوں کی وارڈ کی ری ویمپنگ بھی جاری ہے۔
 بینظیر ہسپتال دورہ کے دوران محسن نقوی کو  منصوبہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال میں 80 سال پرانے بلاک کی تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے بعد اس بلاک کا بھی وزٹ کیا۔ انہوں نے وہاں کئے گئے کام کے معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا، ڈاکٹرول اور ہسپتال کے عملہ سے ملاقات کی اور اس نئے بلاک کا رسمی افتتاح کیا۔ 

مزیدخبریں