الیکشن کمشن دفتر کی دیوار کے ساتھ بم پھٹ گیا

2 Feb, 2024 | 09:19 PM

سٹی42:  کراچی میں الیکشن کمیشن  کے دفتر کےقریب شاپنگ بیگ میں رکھے گئے مواد میں خوفناک دھماکا ہو گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر کے دھماکہ کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ دھماکہ سے فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والے مواد  کی نوعیت کا تعین بم ڈسپوزل سکواڈ والے کر رہے ہیں۔ کراچی میں الیکشن کمیشن آفس کی دیوار کے ساتھ  دھماکہ خیز مواد شاپنگ بیگ میں موجود تھا ۔ اچانک دھماکہ ہو گیا۔ اس وقت آس پاس لوگ موجود تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور ریسکیو  کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔

دیسی بم / کریکر

 الیکشن کمیشن آفس کے قریب پھٹنے والا بم دیسی ساختہ کریکر جیسی ڈیوائس تھا۔ ایس ایس پی ساوتھ ساجد امیر سدوزئی نے بتایا کہ  الیکشن کمیشن آفس کی دیوار کے ساتھ پڑے ہوئے شاپنگ بیگ میں چار سے پانچ سو گرام بارود سے بنا ہوا ٹائمر ڈیوائس تھا  جو اپنے وقت پر بھٹ گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن آفس کے باہر  گاڑیاں صاف کرنے والے ایک شخص نے شاپنگ بیگ کو دیکھا تھا اور دیکھ کر  الیکشن کمیشن کی سائیڈ کی دیوار کے ساتھ رکھ دیا تھا۔ بعد مین یہ شاپنگ بیگ دھماکے سے پھٹ گیا۔ دہماکے سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ بارودی مواد میں بال بیرنگ یا دیگر نقصان پہنچانے والے کوئی چیز نہیں تھی۔

شاپنگ بیگ رکھنے والا گرفتار

جس لڑکے نے شاپنگ بیگ  لیکشن کمیشن کی دیوار کے ساتھ رکھا اسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ،

ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی  نے بتایا کہ رات پونے آٹھ بجے دھماکا ہوا، بی ڈی  ایس نے کنفرم کیا ہے یہ کم مقدار میں بارودی مواد تھا ۔ کوئی بال بیرنگ یا دوسری نقصان پہنچانے والی چیز نہیں تھی۔ اس کے باوجود اس واقعہ کی ہر پہلو  سے انوسٹی گیشن کریں گے۔ اس نوعیت کے  جو دیگر مقامات ہیں وہاں اب سیکیورٹی الرٹ  کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ اس جگہ کے حوالے سے کوئی سیکیورٹی تھریٹس نہیں تھیں اور نہ ہی یہ کوئی حملہ ہے ۔
یہاں جو پارکنگ تھی اسے صبح سے ختم کروادیں گے اور بیرئیرز لگائیں گے

مزیدخبریں