سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک کوشش کی جا رھی ھے کہ ایک شخص کو اس ملک میں چوتھی بار مسلط کیا جائے۔ میں اسلام آباد کو عوام کی آواز بناناچاہتا ہوں اس دھرتی کی آواز بنانا چاہتا ہوں۔ ان کی جو لڑائی ہے وہ تخت لاہور کی لڑائی ہے، اس کا بوجھ آپ عوام اٹھا رہے ہو ، مہنگائی کی صورت میں بے روزگاری کی صورت میں۔ پیپلز پارٹی نفرت اورسیاسی انتقام کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی۔ آپ اگر آٹھ فروری کو ہمارا ساتھ دیتے ہیں تو انشاءاللہ تعالی میں آپ کا وزیراعظم بن کے یہ نفرت اور انتقام کی سیاست کو دفن کروں گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ باتیں شکار پور سے کشمور کندھ کوٹ تک پیپلز پارٹی کے کاوکنوں کی بڑی ریلی کے شرکا ست شکار پور میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ بلاول بھتو نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ ہمارا ملک مشکل میں ہے۔ہم ایک تاریخی معاشی بحران سے گزر رہی ہیں,اگر کوئی جماعت موجود ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے۔میں نے ایک عوامی معاشی معاہدہ تیار کیا ہے یہ میرا 10 نقاتی ایجنڈا ہے۔اس عوامی معاشی معاہدہ سے انشاءاللہ تعالی آپ کا وزیراعظم بن کے غربت کا مقابلہ کروں گا ۔
غربت بے روزگاری کا مقابلہ کروں گا۔ مہنگائی کا مقابلہ کروں گا ۔ یہ پاکستان کے عوام کے اصل مسائل ہیں۔ پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ ایسی حکومت آئے جو مہنگائی کم کر سکے۔ پاکستانی عوام ایسی حکومت چاہتے ہیں جو نوجوانوں کو روزگار دلوا سکے۔ پاکستان کے عوام ایسے حکومت چاہتے ہیں جو غربت کا مقابلہ کر سکے۔
پاکستان پیپلز پارٹی آج سے نہیں، تین نسلوں سے غربت کا مقابلہ کر رہی ہے۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے لئے یہ نعرہ مشہور تھا کہ "بے نظیر آئے گی، روزگار لائے گی". انشاءاللہ تعالی ایک بار پھر بی بی کی حکومت بنے گی,ہم قائد عوام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ہم سنہ 2020 سے آپوزیشن کا کردار ادا کر رہے تھے, ہم آپ کے لیے لڑ رہے تھے، سندھ کے عوام کے لیے لڑ رہے تھے۔آپ کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہےتھے,میں آپکی وجہ سے وزیر خارجہ بنا تو دنیا میں آپ کی آواز بنا۔ میں پوری دنیا میں آپ کی نمائندگی کر رہا تھا، شکارپور کا نمائندگی کر رہا تھا۔
بیس لاکھ گھروں کی تعمیر
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے بہت مشکل دیکھی ہیں, تاریخی قدرتی آفات کا سامنا کیا اور میں نے سیلاب کے دوران آپ کے پاس آیا تھا۔
یہاں کے عوام کا مطالبہ تھا کہ ہمارے گھر ٹوٹ چکے ہیں , جو سیلاب متاثرہ خواتین تھیں ان کا مطالبہ تھا کہ ہمیں گھر بنا کے دیں۔ اس وقت ٹائم کم تھا, جب میں وزیر تھا تو میں نے پوری دنیا کا دورہ کرکے پیسہ اکٹھا کیا۔ مراد علی شاہ کے ساتھ مل کے ہم سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھر بنا رہے ہیں۔انشاءاللہ تعالی میں وعدہ پورا کروں گا, پورے 20 لاکھ گھر بناؤں گا اور مالکانہ حقوق گھر میں رہنے والی خواتین کو دیں گے۔
تخت لہور کی لڑائی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، بلاول بھٹو کا شکار پور ریلی میں خطاب
بلاول بھٹو نے کہا کہ باقی جو سیاسی جماعتیں ہیں جو اس الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں وہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا ہے اس کا نقصان پورے پاکستان, پوری معیشت کو ہو رہا ہے۔
ان کی جو لڑائی ہے وہ تخت لاہور کی لڑائی ہے، اس کا بوجھ آپ عوام اٹھا رہے ہو ، مہنگائی کی صورت میں بے روزگاری کی صورت میں۔
پیپلز پارٹی نفرت کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی,سیاسی انتقام کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی۔
آپ اگر آٹھ فروری کو ہمارا ساتھ دیتے ہیں تو انشاءاللہ تعالی میں آپ کا وزیراعظم بن کے یہ نفرت اور تقدیر کی سیاست کو دفن کروں گا۔
آپ دیکھیں وہ سیاسی قوتیں جو سندھ میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا بیچ بونا چاہ رہی ہیں۔
ایسی سیاسی جماعتیں کوئی گینگ ہیں, تاریخ اٹھا کے دیکھیں جو ہمارا مقابلہ کر رہی ہیں۔
کوئی مذہب کی بنیاد پہ آپ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو کوئی لسانی بنیادوں پہ آپ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں کوئی فرقہ ورانہ سیاست کر کے آپ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔
میں بلا تفریق آپ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں اب ائیں پیپلز پارٹی کے ساتھ دیں۔
جو سیاسی جماعتیں جو سندھ میں نفرت اور تقسیم کی سیاست شروع کرنا چاہتے ہیں ان کو بھرپور جواب دیں۔
آپ آٹھ فروری کو تیر پہ تھپا لگائیں۔ تیر پر ٹھپہ تیر لگا کے میرے امیدواروں کو منتخب کروائیں۔
میرے نمائندوں کو منتخب کروائیں, آپ سے آپیل کرتا ہوں کہ مجھے شکارپور سے 100 فیصد رزلٹ چاھیئے۔
اگر آپ مجھے اکثریت دلوائیں گے تو میرے لیے اسان ہوگا کہ میں آپ کا کام کر سکوں۔
آپ نے شکارپور سے تمام نمائندوں کو منتخب کروانا ہے انشاءاللہ مجھے یقین ہے ملک کے عوام ہمیں مایوس نہیں کرے گی۔
اٹھ فیبرکو شکارپور میں تیروں کی بارش انشاءاللہ تعالی تیروں کی بارش ہوگی۔
میں آپ کی لڑائی لڑ رہا ہوں آپ کےلئے جدوجہد کر رھا ھوں,آپ سے گزارش ہے کہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔
انشاءاللہ تعالی ہم مل کے نہ صرف مہنگائی کا مقابلہ کریں گے غربت, بے روزگاری اور جو بھی آپ کے مسائل ہوں گے ہم مل کے آپ کے ساتھ بیٹھ گے۔
بلاول بھٹو کی ریلی کا جگہ جگہ پھولوں کی پتیوں سے استقبال
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی ریلی شکارپور سے کشمور، کندھ کوٹ کے سفر کے دوران جہاں جہاں سے گزری وہاں مقامی لوگوں نے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا۔ اس ریلی پر راستہ بھر میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی رہیں۔
The rally, led by the Chairman of the PPP Bilawal Bhutto, arrived at Madiji during the journey from Shikarpur to Kashmore Kandhkot. The locals extended a warm reception, showering flowers on the participants.@MediaCellPPP @PPP_Org @BBhuttoZardari #bilawalBhutto #Sindh pic.twitter.com/5Akg7g2hOa
— Capital TV (@CapitalTVLive) February 2, 2024