سٹی42: مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکیم رانا ثناء اللہ نے ایسی حکمت دکھائی کہ بیمار اور بیماری دونوں نظر نہیں آتے۔ مسلم لیگ ن گالی گلوچ اور الزامات کی سیاست نہیں کرتی، ہم صرف خدمت کا مقابلہ کرتے ہیں۔
مریم نواز نے یہ باتیں فیصل آباد میں مسلم لیگ نون کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکیم رانا ثناءاللہ نے ایسا علاج کیا نہ بیمار نظر آتا ہےنہ مریض نظر آتا ہے۔
مریم نواز نے اپنے خطاب مین پی ٹی آئی کی حکومت کا وقت یاد کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ طلال چوہدری آپ نے وفا داری کی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا، فیصل آباد کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ہے۔فیصل آباد کی صنعت چلتی ہے تو پاکستان کی صنعت چلتی ہے۔
فیصل آباد کی صنعت چلتی ہے تو لوگوں کا چولہا جلتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست نہیں کرتے ۔ مسلم لیگ ن گالی گلوچ اور الزامات کی سیاست نہیں کرتی۔ ہم صرف خدمت کا مقابلہ کرتے ہیں۔
مریم نواز نے جلسہ کے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج فیصل آباد نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔خدمت اور کارکردگی میں مسلم لیگ کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ نواز شریف کو تین بار نکالا گیا، نواز شریف نے تمام زیادتیوں کے باوجود کبھی قومی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا۔ شیر کسی سے نہیں ہارے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ وقت کم ہونے کی وجہ سے خطاب مختصر کر رہی ہوں ۔ میں آپ کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہوں۔ شرکاء مریم نواز کے خطاب کے دوران شہباز شریف اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو ہرانے کے خواب دیکھنے والے کئی آئے اور چلے گئے۔ نواز شریف آج بھی یہیں ہیں۔