8 فروری کو سب عقاب اور شیر پر مہر لگائیں،عون چودھری

2 Feb, 2024 | 07:51 PM

زین مدنی: این اے 128 میں استحکام پاکستان پارٹی اور ن لیگ کے مشترقہ امیدوار عون چوہدری کی الیکشن مہم کامیاب سے جاری، عون چوہدری کا گوپال نگر مین بازار گلبرگ تھری کا دورہ کیا جہاں لیگی امیدوار پی پی 156 یاسین عامر سوہل بھی ہمراہ تھے۔

تاجر برداری کی جانب سے عون چوہدری كا شاندار استقبال كیا گیا، جگہ جگہ پھولوں كی پتیاں نچھاور كیںگئیں۔دکانداروں نے عون چوہدری کو پھولوں کے ہار پہنائے،نوجوانوں نے عون چوہدری کے حق میں نعرے بازی بھی كی ۔ عون چوہدری نے ایک ایک دکاندار  سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ عون چوہدری نے مین بازار گوپال نگر میں انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کیا۔ گوپال نگر کی گجر برادری نے عون چوہدری کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ راؤ ساجد،راؤ عمرفاروق،حافظ فیاض،حافظ احمد،شیخ عمران ،محمد اسلم، دیوانہ گجر،زاہد گجر،عبدالقدوس گجر نے بھی حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر عون چودھری کا کہنا تھا 8 فروری کو سب گھروں سے نکلیں عقاب اور شیر پر مہر لگائیں،ہمیں کامیاب کروائیں۔

مزیدخبریں