ایبٹ آباد؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ، ناظم و تحصیل ممبر ملکپورہ عمران ایمو جاں بحق

2 Feb, 2024 | 07:20 PM

زبیر اعوان: ایبٹ آباد کے ناظم و تحصیل ممبر ملکپورہ عمران ایمو کو قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران ایمو کو ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا، عمران ایمو  اپنے گھر کے باہر موجود تھے، اسی دوران نامعلوم افراد کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی،  گولیاں لگنے سے عمران ایمو موقع پر جاں بحق ہو گۓ۔ جس کے بعد ان کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا گیا۔ 

واضح رہے کہ عمران ایمو کا تعلق مسلم لیگ نون سے ہے۔ 

مزیدخبریں