انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے اہم خبر آگئی

2 Feb, 2024 | 06:53 PM

اشرف خان : انٹربینک میں کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 7پیسے کی کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 279.48 روپے سے کم ہوکر 279.41 روپے پر بند ہوا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے اضافے سے 281.21 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے 93  پیسے مہنگا ہوکر 305.68 روپے، برطانوی پاونڈ 1.73 روپے مہنگا ہوکر 358.19 روپے، امارتی درہم 1 پیسے اضافے سے  76.98 روپے کا ہوگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75.02 روپے پر برقرار رہا۔ 

مزیدخبریں