سرمایہ کاری کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، جس میں 24 نکاتی ایجنڈے پر غور

2 Feb, 2024 | 06:24 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت سرمایہ کاری کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 24 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

 سرمایہ کاری کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس ہوا، نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس تقریباً 4 گھنٹے تک جاری رہا۔

 اجلاس میں آرمی چیف، وزرائے اعلیٰ، چاروں چیف سیکریٹریز، گورنر اسٹیٹ بنک، چیئرمین واپڈا، چیئرمین نادرا اور ایف بی آر حکام شریک ہوئے۔

 ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی اجلاس میں 24 نکاتی ایجنڈے، سرکلرڈیٹ اور دیگر اہم امور پرغور کیا گیا۔ کمیٹی نے اجلاس میں اسٹریٹیجک کنالز وژن 2030ء اور ایف بی آر اصلاحات کی منظوری دے دی۔

 اجلاس میں نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے نجکاری امور پر بریفنگ دی جبکہ ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کو ایف بی آر کی تشکیلِ نو پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس  کے علاوہ   اجلاس میں یو اے ای اور کویت کے ساتھ سرمایہ کاری معاہدوں پر پیشرفت رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ 

 اجلاس کو بجلی چوری اور متبادل توانائی کے معاہدوں، سرکلر ڈیٹ، آر ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری پر بریفنگ دی گئی۔

 ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی میں ایران گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر بھی بات چیت ہوئی اور نئے گھریلو صارفین کے لیے نئی ایل این جی سپلائی پالیسی پیش کی گئی، اس کے علاوہ دیگر رپورٹس بھی اجلاس میں پیش کی گئیں۔

مزیدخبریں