عثمان خان : آئندہ عام انتخابات سے قبل ہی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 88 امیدوار انتقال کرجانے کا انکشاف، انتقال کرجانے والوں میں قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلیوں کے 79 امیدوار شامل ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی اور کے پی صوبائی اسمبلی کے ایک آزاد امیدوار دہشت گردی کے واقعہ میں چل بسے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ اور کے پی اسمبلی کے حلقہ 22سے آزاد امیدوار ریحان زیب کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ جس کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8باجوڑ اور کے پی صوبائی اسمبلی کے حلقہ کے پی 22 میں امیدوار کے قتل کے سبب انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔
ذرائع خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ کے پی 91کوہاٹ میں انتخابی امیدوار عصمت اللہ 30جنوری کو انتقال کرگئے، جس کے سبب خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی کے حلقہ کے پی 91کوہاٹ میں انتخابات ملتوی ہوگئے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلیوں کے 78امیدوار حتمی فہرستیوں کے اجرا سے قبل وفات پاگئے۔ قومی اسمبلی کے ایک امیدوار قتل اور ایک امیدوار کے انتقال سے رحلت کرجانے والے امیدواروں کی تعداد 88ہوگئی۔ حتمی فہرستوں کے اجرا سے قبل انتقال کے سبب 86 حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کئے گئے ۔