(جنید ریاض)انصاف آفٹر نون سکولوں کیلئے محکمہ خزانہ نے ایک ارب کے فنڈز جاری کردیئے ۔لاہور کے سکولوں کے لیے 11 ملین کے فنڈز جاری ہوئے۔
انصاف آفٹر نون سکولوں کیلئے محکمہ خزانہ نے ایک ارب کے فنڈز ریلیز کردیئے۔ لاہور کے سکولوں کے لیے 11 ملین کے فنڈز جاری کیے گئے جبکہ مظفر گڑھ کے لیے سب سے زیادہ 45 ملین روپے جاری ہوئے۔فنڈز انصاف سکولوں کو فروری کے لیے دیے گئے ہیں۔پنجاب بھر میں 7 ہزار انصاف آفٹر نون سکول ہیں۔لاہور میں انصاف سکولوں کی تعداد 108 ہے۔
انصاف آفٹر نون سکولوں کیلئے ایک ارب کے فنڈز جاری
2 Feb, 2024 | 04:10 PM