ویب ڈیسک: صادق آباد سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار چودھری اسرار گوندل وفات پا گئے، الیکشن کمیشن نے پی پی 266 میں انتخابات ملتوی کر دیئے۔
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 266 صادق آیاد کے امیدوار چودھری اسرار گوندل انتقال کر گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق امیدوار کو دل کا دورہ پڑنے پر شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 266 صادق آیاد سے تحریک نوجوانان کے امیدوار چودھری اسرار گوندل کی مہم کے دوران طبیعت ناساز ہوئی، ان کو ہارٹ اٹیک کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا، حالت سیریس ہونے پر ڈاکٹرز نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ریفر کیا جہاں وہ انتقال کر گئے، ڈاکٹرز نے ان کی وفات کی تصدیق بھی کر دی۔
دوسری جانب چودھری اسرار گوندل کی وفات کے باعث پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 266 صادق آباد پر الیکشن ملتوی کر دیئے، ریٹرنگ آفیسر عبدالماجد خان نے انتخابات ملتوی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن امیدوار چودھری اسرار گوندل کی وفات کے باعث ملتوی کیا گیا۔
واضح رہے کہ چودھری اسرار گوندل کا نماز جنازہ چک 158 پی میں ادا کردیا گیا، وہ تحریک جوانان پاکستان کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔