محسن نقوی جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتےہیں !

2 Feb, 2024 | 01:26 PM

علی رامے: وزیراعلیٰ محسن نقوی سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدورکے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ کو انڈسٹریز سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدورکے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی، صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صنعتکاروں کے وفد نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انڈسٹریز سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا جس پر محسن نقوی نے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی دی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کاروبار کے فروغ کے لئےبزنس فیسلی ٹیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں، بزنس فیسلیٹیشن سینٹرز پر صرف دو ہفتے میں تمام این او سیز کا اجراء یقینی بنایا گیا ، 100سے زائد این او سیز ایک چھت تلے برق رفتاری سے جاری کیے جاتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ وفاقی محکموں کے کاؤنٹرز بھی بزنس فیسیلی ٹشن سینٹرز میں قائم کیے گئے ہیں۔

وفد کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں ٹیم نے بہترین اصلاحات متعارف کرائی گئی۔

سابق صدور لاہور چیمبر آف کامرس وزیر اعلیٰ محسن نقوی جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں۔

مزیدخبریں