عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

2 Feb, 2024 | 01:14 PM

سٹی42: ملک بھر میں 5 فروری کو عام تعطیل ہوگی جس کا نوٹیفکیشن پنجاب حکومت نے جاری کردیا ہے۔

5 فروری کو  یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میںملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔الیکشن ڈیوٹی دینے والے ملازمین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔  5فروری کو تمام تعلیمی ادارے،دفاتر اور محکمے بند رہیں گے۔5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے 5 فروری کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں