معروف بھارتی اداکارہ  چل بسیں

2 Feb, 2024 | 12:09 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے 32 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پونم پانڈے گزشتہ کچھ عرصے سے سروائیکل کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں، اُن کا علاج جاری تھا اور آج صبح اداکارہ کی موت ہوگئی جس کی تصدیق اُن کی ٹیم نے انسٹاگرام کے ذریعے کی ہے۔

پونم پانڈے کی ٹیم نے اداکارہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے افسوسناک خبر پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ “آج کی صبح ہمارے لیے بہت مشکل ہے، آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت دُکھ ہورہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے”۔

 اداکارہ کی ٹیم نے کہا کہ “غم کی اس گھڑی میں، ہم آپ سب سے پرائیوسی کی درخواست کررہے ہیں، پونم پانڈے کے لیے دُعا کریں اور اُنہیں یاد کریں”۔

مزیدخبریں