(زاہد چودھری)نمونیا کے بچوں پر مہلک وار جاری،لاہور میں نمونیا سے ایک اور بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
نمونیا کے بچوں پر مہلک وار جاری ہیں ،پنجاب بھر میں نمونیا وائرس سے 7 بچے جاں بحق جبکہ لاہور میں نمونیا سے ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔شہر میں مزید 178 بچے نمونیا وائرس میں مبتلا ہوئے جبکہ پنجاب بھر میں مزید 764 بچے نمونیا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب بھر میں نمونیا سے مزید 8 بچے جاں بحق ہو گئے تھے،لاہور میں گزشتہ روز نمونیا کے 191 نئے مریض جبکہ پنجاب بھر میں نمونیا وائرس کے 792مریض رپورٹ ہوئے تھے۔