(فاران یامین)سال 2024 کے پہلے ماہ ہی 5لاکھ سے زائد شہری قانون شکن نکلے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں موٹرسائیکل سوار آج بھی پہلے نمبر پر ہیں۔
جنوری میں 28 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان جاری کئے گئے،کم عمر ڈرائیونگ پر 843 گاڑیاں، موٹرسائیکل و رکشے بند ،دھواں چھوڑنے پر 2ہزار 255 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کروائیں گئیں۔
24 ہزار 817 بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے پر چالان جاری کئے گئے،لین لائن،سٹاپ لائن ،زیبرا کراسنگ کیخلاف ورزی پر ایک لاکھ 31 ہزار وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق اپلائیڈ فار اور بغیر نمبر پلیٹس 28 ہزار وائیلٹرز پکڑے گئے، ۔06 ہزار سے زائد وہیکلز کیخلاف ون وے کیخلاف ورزی پر کارروائی کی گئی،ٹریفک بہاؤ میں خلل ڈالنے پر 16 ہزار وہیکلز ،ریڈ سگنل کراسنگ پر 7ہزار، سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 3ہزار وہیکلز ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 06 ہزار وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی جبکہ خطرناک انداز میں ڈرائیونگ پر 10 ہزار وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔