لاہور میں سورج کی کرنیں رنگ بکھیرنے لگیں، تازہ ہواؤں سے موسم خوشگوار، بارش سے متعلق اہم پیش گوئی

2 Feb, 2024 | 09:54 AM

Imran Fayyaz

(فاطمہ عارف)سورج کی چمکتی کرنوں اور ترو تازہ ہواؤں سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی پیش گوئی کر دی۔

  واضح رہے کہ  بدھ  کی شب  صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی  کہیں تیز بارش  کے بعد شہر پر چھائی سموگ میں کمی ہوئی ہے۔

 بدھ کی شب لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، کینال روڈ، دھرم پورہ، لکشمی چوک، نسبت روڈ، کاہنہ، گجومتہ، فیروز پور روڈ، ساندہ، کرشن نگر، بند روڈ، اچھرہ، چونگی امرسدھو، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ، گلبرگ، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی تھی۔

مزیدخبریں