سٹی42: نگراں وفاقی کابینہ نے 146 انتہائی ضروری جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ادویات کی مناسب قیمت پر فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، ایسی پالیسیاں مرتب کر رہے ہیں جن کا فائدہ عام آدمی کو ہو۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے کمپیٹیشن کمیشن اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف مارکیٹ ریگولیشن عوامی جمہوریہ چین کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی بھی منظوری دی گئی، اس مفاہمتی یادداشت سے دونوں ممالک میں معلومات کےتبادلے اور تکنیکی استعداد میں اضافہ ہوگا۔
کابینہ نے کمیٹی برائے توانائی کے 26 جنوری کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی ہے۔