الیکشن 2024 ملتوی کروانے کی قرارداد پر خاموشی؛ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کے سینیٹر کو پارٹی سے نکال دیا

2 Feb, 2024 | 02:20 AM

پاکستان پیپلز پارٹی ن کے مقامی رہنما نے سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کرنے والے اپنےسینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کو پارٹی سے نکال دیا گیا، بہرہ مند خان تنگی نے سینیٹ اجلاس میں پارٹی بیانیے کی خلاف ورزی کی تھی۔

پیپلز پارٹی چارسدہ کے صدر نعیم خان عمرزئی نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا لیکن سنیٹیر بہرہ مند خان تنگی شو کاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے تھے۔

نعیم خان عمر زئی کا کہنا تھا کہ بہر ہ مند خان تنگی نے عام انتخابات ملتوی کروانے کی قرار داد پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے سینیٹ اجلاس میں پارٹی بیانیے کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی وجہ سےعام انتخابات ملتوی کرنے کے حق میں نہیں ہے، بہرہ مند تنگی پر پارٹی کے بڑے احسانات ہیں لیکن انہوں نے پارٹی کارکنوں کی بجائے من پسند افراد کو نوکریاں اور فنڈز دیے۔ 

بہرہ مند تنگی کا بیٹا عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گیا

دوسری جانب سینیٹر بہرہ مند تنگی کے بیٹے نے جمعرات کے روز عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر اور این اے 25 چارسدہ سے امیدوار  ایمل ولی خان کو  تنگی بلوا کر اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ ارسلان تنگی نے اس موقع پر ایک اجتماع منعقد کیا جس مین بتایا کہ  جلد گرینڈ شمولیتی جلسہ بھی کیا جائیگا۔تنگی دورہ کے دوران نامزد امیدوار این اے 24 عرفان عالم، نامزد امیدوار پی کے 62 حاجی گل بادشاہ سمیت دیگر ذمہ داران بھی صوبائی صدر ایمل ولی خان کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں