ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے ملکی معیشت کے چیلنچز مزید بڑھ گئے ہیں ۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 59 کرور 20لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے زخائر 27جنوری تک 3.67 ارب ڈالر سے گھٹ کر 3.08 ارب ڈالر رہ گئے ۔
کمرشل بینکوں سے 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بھی نکال لئے گئے ۔ کمرشل بینکوں کے زخائر 5.77 ارب ڈالر سے کم ہوکر 5.65 ارب ڈالر رہ گئے ۔ملکی مجموعی زخائر میں 71 کروڑ 20لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ۔ ملکی مجموعی زخائر 9.45 ارب ڈالر سے گھٹ کر 8.74 ارب ڈالر رہ گئے ۔