پولیس نے شیخ رشید احمد کے بلڈ اور یورین سیمپلز لے لئے

2 Feb, 2023 | 07:44 PM

Imran Fayyaz

پ(ویب ڈیسک)پولی کلینک اسپتال میں شیخ رشید احمد کے طبی معائنہ کا معاملہ،اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید احمد کے بلڈ اور یورین سیمپلز وصول کر لئے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس یہ اسپملز فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھجوائے گی، عدالت میں نجی لیب سے کروائے گئے فرانزک ٹیسٹ کو تسلیم نہیں کیا جاتا،پولیس کی جانب سے شیخ رشید احمد کے اسپملز کو اسلام آباد میں قائم سرکاری فرانزک  لیب میں بھجوائے کا امکان ہے۔ اگلے 72 گھنٹوں کے درمیان اسلام آباد پولیس کو رپورٹ موصول ہو گی، ذرائع کے مطابق اگر اسلام آباد پولیس نے سنجیدگی سے معاملہ دیکھا تو رپورٹ مقررہ وقت سے پہلے بھی مل سکتی ہے۔

مزیدخبریں