علیزے فاطمہ نے فیروز خان سے معافی کا مطالبہ کر دیا

2 Feb, 2023 | 01:10 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے فاطمہ نے اداکار سے معافی کا مطالبہ کر دیا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فیروز خان نے ساتھی فنکاروں سمیت علیزے فاطمہ کو ان کی ساخت خراب کرنے کے سلسلے میں ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا جس کی اطلاع اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر قانونی دستاویزات شیئر کر کے دی۔ان دستاویزات کے ساتھ ہی شوبز سے وابستہ فنکاروں اور علیزے فاطمہ کی نجی معلومات سوشل میڈیا پر ظاہر ہوگئیں جس کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیروز خان کے خلاف ایک محاذ کھڑا ہوگیا۔

پے در پے ایک کے بعد ایک ساتھی فنکاروں نے معلومات ظاہر کرنے پر فیروز خان کو نا صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں قانونی نوٹس بھی ارسال کیا۔ تاہم اس دوران علیزے فاطمہ نے خاموشی اختیار کر رکھی۔مگر اب علیزے فاطمہ کے وکیل کی جانب سے فیروز خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے جس میں انہوں نے اداکار سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی جانب سے عائد تمام تر الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ علیزے فاطمہ آزادی اظہارے رائے کا حق رکھتی ہیں اور ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئیں کسی بھی پوسٹ سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔تاہم انہوں نے فیروز خان کی جانب سے ذاتی معلومات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بصورت دیگر ان کی موکل قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہیں

مزیدخبریں